ابوابراہیم مولی ام سلمہ،حسن بن سفیان نے انہیں صحابی کہا ہے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد مقری سے، انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمرو بن حمدان
سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے عمروبن علی سے،انہوں نے ابوقتیبہ یعنی سلم بن قتیبہ سے،انہوں نے یونس بن اسحاق سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے
ابوابراہیم سے روایت کی،کہ وہ ام المومنین ام سلمہ کے غلام تھے،وہ حضورِاکرم کے بستر پر سوتےاور آپ کے وضو کے برتن کو استعمال کرتے تھے،ابونعیم اور
ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔