ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ،ابوموسیٰ کتابتہً ابوعالب کوشیدی،نوشیروان بن شیرزاد، ابوبکرمحمد بن قاسم،ابوزیدغانم بن علی مشکہ،ابوالخیرعبدالکریم بن فورجہ اورابوبکرمحمدبن احمدالصغیرسے،ان سب نے ابوبکربن زیدہ سے،انہوں نے ابوالقاسم طبرانی سے،انہوں نےعبداللہ بن احمدبن حنبل سے، انہوں نے سویدبن سعیدسے،انہوں نے علی بن مسہرسے،انہوں نے یشت بن ابوسلیم سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن سابط سے،انہوں نے ابوامامہ اوران کے بھائی سےروایت کی،ان دونوں کابیان ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کووضوکرتے دیکھااورفرمایا،اپنے اعقاب کودوزخ کی آگ سے بچاؤ،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے،اورلکھاہےکہ ایک جماعت نے اس حدیث کو لیث سے نقل کیاہے،پھراس باب میں ان میں باہم اختلاف ہے،بعض کہتےہیں کہ اس حدیث کی روایت صرف ابوامامہ سے کی گئی ہے،بعض نے ان کے بھائی سے،اوربعض نے بربنائے شک دونوں میں سے ایک کانام لیاہے۔
ابنِ اثیرلکھتے ہیں،ہمیں یحییٰ بن محمودنے اذناً باسنادہ از ابن ابی عاصم،انہوں نے یوسف بن موسیٰ سے،انہوں نے جریرسے،انہوں نے لیث سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن سابط سے،انہوں نے ابوامامہ کے بھائی سے روایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کودیکھا،کہ وہ وضو کررہے تھے،اوران کے ٹخنوں کے پیچھے،انچ بھرجگہ خشک رہ گئی تھی، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،"وَیلٌ لِلاَعقاب من النار"۔