ابوجبیرحضرمی رضی اللہ عنہ
ابوجبیرحضرمی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کی یہی نسبت بیان کی ہے،ابوعمر نے کندی شامی تحریر کیا ہے،اور ان کی حدیث عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیرنے اپنے والد
سے روایت کی کہ ابوجبیر(جنہوں نے اپنی بیٹی کوحضورِاکرم سے بیاہاتھا)آپ سے وضوکاطریقہ دریافت کیا،چنانچہ آپ نے عملاً انہیں وضوکر کے دکھایا،عبدالرحمٰن بن
جبیر نے اپنے والدسےروایت کی کہ جس شخص نے اپنی بیٹی ہدیتہً حضورِ اکرم کو پیش کی تھی اور لڑکی نے اظہار بیزاری کیا تھا،بقول ابوذرعہ اسی شخص نے حضورِ اکرم
سے وضوکا طریقہ دریافت کیا تھا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔