ابوجبیرہ بن ضحاک بن خلیفہ بن ثعلب بن عدی بن کعب بن عبدالاشہل انصاری اشہلی جو ثابت بن اضحاک کے بھائی تھے،ہجرت کے بعد پیداہوئے،بعض کے مطابق انہیں صحبت
نصیب ہوئی،اور بعض اس کے قائل نہیں،وہ کوفی تھے،ان سے قیس بن ابوحازم شعبی اور انکے بیٹے محمد بن جبیرہ نے ابواسحاق ابراہیم بن محمد الفقیہہ وغیرہ نے
باسنادہم محمد بن عیسیٰ سے،انہوں نے عبداللہ بن اسحاق جوہری سے،انہوں نے ابوزید صاحب الہروی سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے داؤد بن ابوہند سے،انہوں نے شعبی
سے،انہوں نے ابوحبیرہ بن ضحاک سے روایت کی کہ ہم میں ایک آدمی کے دو تین نام تھے،ان کا وہ ان ناموں سے پکارا جاتا اوروہ ناپسند کرتا اس پر قرآن کی یہ آیت
نازل ہوئی،
وَلَاتَنَابَزُوابِالاَلقَاب،
تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ابن مندہ اور ابونعیم نے انہیں کسی قبیلے کی طرف منسوب نہیں کیا لیکن ابوعمر اور ہشام ابن کلبی نے انہیں ابوالاشہل سے منسوب
کیا ہے، اورباقی کچھ لوگوں نے بنوسلمہ سے ابواحمد بن سکینہ سے باسنادہ ابوداؤد سے ،انہوں نے نے موسیٰ بن اسماعیل سے،انہوں نے وہیب سے،انہوں نے داؤد سے،انہوں
نے عامر سے،انہوں نے جبیرہ بن ضحاک سے سناکہ یہ آیت بنوسلمہ کے بارے میں اتری اور حسبِ سابق واقعہ بیان کیا ۔