ابوجہیمہ،جب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کو فتح کیا ،تو ابوجہیمہ بکریاں چرایاکرتے تھے، اور ان کے بارے میں جعفرالمستغفری نے وہ روایت بیان کی
ہے،جسے انہوں نے باسنادہ موسیٰ بن عقبہ سے،انہوں نے اعرج سے،انہوں نے ابوجہیمہ سے روایت کی،کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم بئر حمل پر تشریف
لائے،الیٰ آخرہ،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اور تصریح کی ہے،کہ اس حدیث کاراوی ابوجہیم بن حارث ہے،نہ کہ ابو جہیمہ،اس قسم کی اغلاط کی ذمہ داری یا تو
کاتب پر عائد ہوتی ہے یا اوہام پر،اس لئے ان کا ترک ان کے ذکر سے بہتر ہے۔