ابوجمیلہ،ان کانام سنین سلمی تھا،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،اور فتح مکہ کے موقع پر اسلامی لشکر میں شامل تھے،حجازی شمار
ہوتے ہیں۔
محمد بن سرایا اور ابوالفرج واسطی وغیرہ نے باسنادہم محمد بن اسماعیل سے،انہوں نے ابراہیم بن موسیٰ سے،انہوں نے ہشام سے،انہوں نے معمر سے،انہوں نے زہری
سے،انہوں نے سنین اب جمیلہ سے(اور ہم ابن المسیّب کے ساتھ تھے)بیان کیا،کہ ابوجمیلہ اس خیال میں تھے کہ انہیں حضورِاکرم کی صحبت نصیب ہوئی،اور وہ فتح مکہ
میں آپ کے ساتھ تھے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔