ابوجنیدہ الغہری،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،ابوموسیٰ نے ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکر بن ریدہ (ح)سے،ابوموسیٰ کہتے ہیں،کہ ہمیں ابوعلی اور ابونعیم
نے سلیمان بن احمد سے، انہوں نے احمد بن عبدالوہاب بن بجدہ سے،انہوں نے علی بن عیاش سے،انہوں نے ابوغسان محمد بن مطرف سے،انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی
فردہ سے،انہوں نے ابن ابی جنیدہ فہری سے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی کہ جس شخص نے کسی پیاسے کو پیٹ بھر کر پانی پلایا،خدا اس کے لئے
جنّت کا ایک دروازہ کھول دیتاہے اور اسے داخل ہونے کو کہتا ہے،اسی طرح جو شخص کسی بھوکے کو پیٹ بھر کر کھانا کھلاتا ہے،اور پیاسے کی پیاس بجھاتا ہے،خدا جنت
کے سب دروازے کھول دیتاہے،اور اسے کہتا ہے کہ جس دروازے سے چاہو اند رداخل ہوجاؤ،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔