ابوکاہل احمسی رضی اللہ عنہ یابقول ابوعمربجلی،ابونعیم نے احمسی لکھاہے،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہےکسی نےقیس بن عائد اورکسی نے عبداللہ بن مالک
لکھاہے،انہیں صحبت اور رویت نصیب ہوئی،اپنی قوم کے سردارتھے،اورکوفی شمارہوتے تھے،حجاج بن یوسف کے عہد میں فوت ہوئے۔
ابوالقاسم یعیش بن صدقہ بن علی الفقیہہ نے باسنادہ،ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے یعقوب بن ابراہیم سے،انہوں نے ابن ابی زائدہ سے،انہوں نے اسماعیل بن
ابوخالدسے،انہوں نے اپنے بھائی سعیدسے،انہوں نے ابوکاہل احمسی سے روایت کی کہ انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حجتہ الوداع کے موقعہ پرایک اونٹنی کی
پیٹھ پر سے لوگوں کوخطاب کرتے دیکھا ،ایک حبشی نےمہارپکڑی ہوئی تھی،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔
ابوعمرلکھتے ہیں،ابوکاہل کاذکرکیاگیاہے،لیکن ان کا نسب بیان نہیں کیا گیا،اوران سے ایک عجیب سی اچھی خاصی طویل حدیث روایت کی گئی ہے،مگرہم نے اس کاذکرنہیں
کیا۔