ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ:انماربنومذحج سے ہے،ابن عیسیٰ نے تاریخ حمص میں ان صحابہ کا ذکر کیاہے،جووہاں آگئے تھے،انہوں نے ابوکبشہ کوانماری لکھاہےاوران
کے بارے میں لوگوں نے ہم سے اختلاف کیاہے،بعض کاقول ہےکہ وہ انمارِغطفان سے تھے،بعض کہتے ہیں کہ وہ بنو لخم سے تھے،ابواحمدعسکری انہیں انماربن بغیض بن ریث
بن غطفان سے منسوب کرتے ہیں،ابن ابی عاصم انہیں انماربن اراش بن عمروبن غوث سے بتاتے ہیں۔
اسی طرح ان کے نام میں بھی اختلاف ہے،بقول خلیفہ ان کا نام سعد بن عمروتھا،ابونعیم نے ان کا نام سلیم بتایاہے۔
ابوکبشہ سے عمروبن رؤبہ اورسالم بن جعدنے روایت کی ہے،اسماعیل بن عیاش نے عمروبن رؤبہ سے،انہوں نے ابوکبشہ انماری سے روایت کی کہ انہوں نے رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا،کہ تم میں بہترآدمی وہ ہے،جواپنے اہل وعیال سے حسنِ سلوک سے پیش آتا ہے۔
کئی راویوں نے باسنادہم ابوعیسیٰ سے،انہوں نے حمید بن مسعدہ سے،انہوں نے محمدبن حمران سے، انہوں نے ابوسعیدعبداللہ بن بسرسے روایت کی،کہ انہوں نے ابوکبشہ
انماری کوکہتے سُنا،کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی آستینیں تنگ ہوتی تھیں،ابونعیم،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔