ابوکبشہ رضی اللہ عنہ مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،تمام غزوات میں شامل رہے،ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلہ شرکائے غزوۂ
بدرازبنوہاشم ابوکبشہ مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرکیاگیاہے،نیزموسیٰ بن عقبہ نےانہیں بدریوں میں شمارکیاہے، ابنِ ہشام کے مطابق وہ اہلِ فارس
سے تھے،ان کے علاوہ بعض اورلوگوں کا خیال ہے،کہ وہ دوس کے باشندے تھے،ایک روایت کے مطابق ان کا مولد مکہ تھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خرید
کرآزادکردیاتھا،بقول ابوعمران کا نا م سلیم تھا،ان کی وفات تیرہ سال ہجری میں اس دن ہوئی،جس دن حضرت عمررضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے،ایک روایت کی رُوسےان کی
وفات تیرہویں سال ہجری میں بہ خلافت عمررضی اللہ عنہ اس دن ہوئی جس دن عمروبن زبیرپیداہوئے،ہم سلیم کے ترجمے میں پیشترازیں بیان کرآئے ہیں،تینوں نے
ذکرکیاہے۔