ابوکلیب الجہنی رضی اللہ عنہ:ان کی اولادان کی حدیث کی راوی ہے،یہ حجازی شمارہوتے ہیں،واقدی نے محمد بن مسلم سے،انہوں نے عثیم بن کلیب الجہنی سے،انہوں نے
اپنے والدسے،انہوں نے داداسےروایت کی،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوغروبِ آفتاب کے بعدعرفہ سے نکلتے دیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصدمزدلفہ
میں جلتی آگ تک پہنچناتھا،چنانچہ آپ اس کے بائیں طرف اُترے،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ذکرکیاہے،ابوموسیٰ کہتے ہیں،ابونعیم نے بھی ان کا ذکراسی طرح
کیاہے،جیساکہ اس اسناد میں مذکورہے،حالانکہ راوی عثیم بن کثیربن کلیب ہے نہ کہ ان کے والد،ابوعمرنے بھی مختصراًان کاذکرکیاہے،اورلکھاہےکہ بعض لوگوں نے انہیں
صحابی لکھاہے، لیکن میں ان سے ناواقف ہوں۔