ابوکثیر رضی اللہ عنہ،بنوتمیم الداری کے آزادکردہ غلام تھے،ابوبشردولابی نے ابن اسحاق بن سوید الرملی سے،انہوں نے عبیداللہ بن عبدالملک بن ابی کثیرسے روایت
کی ،کہ انہوں نے سوبرس زندگی پائی تھی،وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے تمام بن وہب یسح بن اصبح داریین سے سنا،ان دونوں نے عبدالملک بن ابی کثیرسے،جوتمیم الداری کے
مولیٰ تھے،انہوں نے ابن کثیرسے سُنا،کہ وہ بنوتمیم کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےاورمیں لڑکاتھا،پھرانہوں نے حدیث بیان کی،ابن مندہ
اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔