ابوکثیر رضی اللہ عنہ صحابی تھے،ان سے مروی ہے ،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم معمرکے پاس سے گزرے،اورانہوں نے اپنی ران ننگی کی ہوئی تھی،اسے مسلم زنجی نے
علاءبن عبدالرحمٰن سے، انہوں نے ابوکثیرسے روایت کیا،لیکن یہ غلط ہےاورصحیح وہ ہے،جواسماعیل بن جعفرنے علاء سے، انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے
ابوکثیرسے،جومحمدبن حجش کے مولیٰ تھے،انہوں نے محمد بن حجش سےروایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم معمرکے پاس سے گزرے،اورانہوں نے ران ننگی کی ہوئی
تھی۔
ابنِ مندہ کہتے ہیں،کہ ابوکثیرتابعی ہیں اورجس نے انہیں صحابی قراردیاہے،وہ غلطی پر ہے،ابواحمد عسکری کاقول ہے کہ ان کی ولادت حضورکے زمانے میں ہوئی،ابنِ
مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔