ابوخالد الحارث بن قیس بن خالد(ایک روایت میں خلدہ ہے)بن مخلد بن عامر بن زریق الانصاری زرقی،بیعت عقبہ کے علاوہ تمام غزوات میں حضورِ اکرم کے ساتھ شریک
رہے۔
عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے ،انہوں نے ابن اسحاق سے،بہ سلسلۂ شرکائے عقبہ از انصار اور بنوزریق حارث بن قیس بن خالد بن مخلدسےاوراسی اسنادسے ازابن
اسحاق دربارۂ شہدائے بدر ابو خالد کا نام جوحارث بن قیس بن خالد بن مخلد ہیں،مذکور ہے،بعدہٗ ابوخالد،خالد بن ولید کے معرکۂ یمامہ میں شامل تھے،اس جنگ میں
ابوخالد زخمی ہوگئے تھے،بعد میں زخم مندمل ہوگیاتھا،مگر حضرت عمر کے دَورِ خلافت میں زخم پھر کھل گیا،جس سے ان کی موت واقع ہوگئی،اسی وجہ سے انہیں شہدائے
جنگ یمامہ شمارکیا جاتا ہے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔