ابوخالد السلمی،انہیں صحبت حاصل ہوئی،الجزیرہ میں سکونت رکھ لی تھی،ان کی حدیث کے راوی ان کے خلف تھے،ابوالملیح نے محمد بن خالد سے ،انہوں نے اپنے والد
سے،انہوں نے داداسے،(انہیں حضورِ اکرم کی صحبت حاصل تھی)روایت کی،حضورِ اکرم نے فرمایا،جب کوئی آدمی خداکی طرف سے کسی منصب کے لئے منتخب کیا جاتا ہے،اوروہ
اس تک پہنچنے میں ناکام ہوجاتاہے،تو اللہ تعالیٰ اسے،یعنی خود اس کی ذات،اس کی اولاد یا اس کے مال کو کسی ابتلامیں ڈال دیتاہے،چنانچہ ان مصائب کو برداشت
کرنے کے لئے صبر عطاکرتا ہے آخرکار وہ اس مقام تک پہنچ جاتاہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔