ابوخالد کندی،ابوبکر بن ابوعلی،یحییٰ بن سعیدالعطارسے(بنوفروہ سے قابل اعتمادآدمی تھے)انہوں نے ابومریم سے،انہوں نے ابوخالدکندی سے،انہوں نے رسولِ کریم صلی
اللہ علیہ وسلم سے سُنا، آپ نے فرمایااگرکبھی تمہیں ایسے آدمی سے ملاقات ہوجائے،جودُنیاسے کنارہ کش ہواور باتیں کم کرتاہو،توایسے شخص کا قرب حاصل کرو،اس
طرح تمہیں اس سےدانائی اور حکمت کے حصول کا موقع ملے گا۔
ابوالفرج ثقفی نے کتابتہً باسنادہ تا ابن ابن عاصم ابومسعود سے باسناد مذکور اسی طرح ذکرکیا ہے، ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،مزید یہ لکھاہےکہ ابنِ ابی
عاصم نے بھی اسی طرح بیان کیا ہے ان کا مشہورنام ابوخلاد ہے اور یحییٰ سے مراد ابن سعید بن ابان العطار ہے۔