ابوالخریف بن ساعدو بن عبدالاشہل بن مالک بن لوذان بن عمرو بن عوف انصاری،اوسی،ایک غزوے میں زخمی ہوگئے تھے،کرید میں وفات پائی،حضورِاکرم نے انہیں اپنے
پیرہن کا کفن عطاکیا، اوربنولوذان کو بنوسمیعہ بھی کہاجاتا ہے،اس کی وجہ یہ ہے،کہ جاہلیت میں انہیں بنوصماء کہتے تھے، حضورِ اکرم نے فرمایا،آج سے تم
بنوسمیعہ ہو،چنانچہ اسی نام سے پہچانے جانے لگے،ہشام بن کلبی کا یہی قول ہے۔