ابوخداش،صحابی ہیں،ان سے ابوعثمان نے روایت کی،کہ ہم ایک فوجی مہم پر تھے،سپاہ نے ایک جگہ کیمپ کیا،توانہوں نے راستہ روک لیا،اور گھاس کے ارد گرد رسیاں
کھینچ دیں،جب ابوخداش نے یہ حالت دیکھی تو انہوں نے کہا،سبحان اللہ،ہم حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات میں شریک رہے ہیں،آپ فرماتے تھے ،کہ سب
مسلمان پانی،گھاس اور آگ میں شریک ہیں۔
ابوعثمان کا نام جریربن عثمان تھے،اور اس حدیث کو ابوالیمان نے جریر بن عثمان سے،انہوں نے حبان سے جن کی کنیت ابوخداش ہے،روایت کیا،کہ بنوشرعب کا ایک شیخ
ارض روم میں کسی مقام پر ٹھہرا،اورحدیث حسبِ ما سبق بیان کی،اور یہی درست ہے،تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے،لیکن ابوعمر نے لکھاہےکہ ابو خداش شرعبی سے مراد حبان
بن زید شامی ہے،لیکن ان کی صحبت کی روایت درست نہیں،اگرچہ بعض لوگو ں نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے۔
اسی طرح حضورِاکرم کے صحابہ میں سے ایک شخص نے ابنِ محیریرسے ،انہوں نے ابوخداش سلمی سےمذکورہ بالا حدیث سُنی،نیزان کا قول ہے کہ اس حدیث کو معاذ بن معاذ
عنبری،یزید بن ہارون اور ثور بن یزید نے ،جریر بن عثمان سے،انہوں نے ابوخداش سے(بعض لوگوں نے ان کا نام ابن زید شرعبی لکھاہے)انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کےصحابی سے سُنا کہ وہ حضورِاکرم کے ساتھ ایک غزوے میں شریک تھے وہاں انہوں نے آپ سے یہ حدیث سنی،اور صحیح روایت یہی ہے،اورجس شخص نے لکھا ہے،کہ
ابوخداش نے حضورِاکرم سے یہ حدیث سنی ،وہ غلطی پر ہے، کیونکہ ابوخداش نے یہ حدیث عمروبن عاص سے سُنی ہے،اور یہی روایت یحییٰبن معین سے مروی ہے،معاذ بن معاذ
نے جریر سے روایت کی،اور کہا ،کہ انہوں نے حبان بن زید شرعبی سے،انہوں نے ایک صحابی سے یہ حدیث سُنی۔