ابوخداش سلمی یا اسلمی،بقول ابونعیم ان کا نام حدرد تھا،ابوعمر نے مسلم سے،انہوں نے ابواحمد عبدالوہاب بن علی سےباسنادہ ابوداؤد سے،انہوں نے ابوالسرح
سے،انہوں نے وہب بن حیوہ سے،انہوں نے ابوعثمان ولید بن ولید سے،انہوں نے عمران بن ابی انس سے،انہوں نے ابوخداش سلمی سے،انہوں نے حضورِاکرم سے سُنا کہ جس شخص
نے اپنے مسلمان بھائی سے ایک سال تک قطع تعلق کئے رکھا،گویااس نے ارتکاب قتل کا جرم کیا،اس حدیث کو یحییٰ بن یعلی نے سعیدبن مقلاص سے(مراد ابن ابوایوب
ہے)انہوں نے ولیدسے،انہوں نے عمران سے،انہوں نے حدرد سلمی سے روایت کیا،ہم اسے حدرد کے ترجمے میں بیشتر لکھ آئے ہیں،تینوں نے انکاذکر کیا ہے۔