ابوخزامہ جن کا تعلق بنوحارث بن سعد سے ہے،ان کی حدیث کے اسناد میں اختلاف ہے،ابویاسر سے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے سفیان
بن عینیہ سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے ابن ابی خزامہ سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِاکرم کی خدمت میں عرض کیا اورسفیان کہتے ہیں کہ
انہوں نے آپ سے دریافت کیا،یارسول اللہ !ہم بیماری کے لئے دوا استعمال کرتے ہیں یاجنتر منتر سے کام لیتے ہیں،یا پرہیز کرتے ہیں،کیا یہ چیزیں بھی تقدیر
الٰہی کے تحت آتی ہیں،حضورِ اکرم نے فرمایا،ہاں،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔