ابولاش خزاعی رضی اللہ عنہ:ایک روایت میں حارثی ہے،ان کا نام عبداللہ یازیادتھا،مدنی تھے، انہیں صحبت ملی،ان سے عمربن حکم بن ثوبان نے روایت کی،کہ ہم نے
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ پرسوارکیا،ہم نے عرض کیا،یارسول اللہ!یہ کمزور اور دُبلےاونٹ شایدہی ہمارابوجھ
اٹھاسکیں،فرمایا،ہراونٹ کی چوٹی پر شیطان مسلّط ہوتاہے،اس لیے جب ان پرسوارہونے لگو تو اللہ کانام لو،اوران کی نگہداشت کرو،کیوں کہ وہ تمہیں اپنی پیٹھ
پراُٹھاتے ہیں،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔