ابولیلیٰ الغفاری رضی اللہ عنہ:ان کانام نہیں معلوم ہوسکا،ان کی حدیث اسحاق بن بشیر نے خالد بن حارث سے،انہوں نے عوف سے،انہوں نے حسن سے انہوں نےابولیلیٰ
الغفاری سےروایت کی کہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ کہتے سُنا،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد عظیم فتنہ اُٹھ کھڑاہوگا،جب ایسی صورت ِحال
پیداہوتوتم علی رضی اللہ عنہ کے گردجمع ہوجاؤ،کیونکہ قیامت کے دن وہ سب سے پہلے ملاقات کرے گا،اورمصافحہ کرے گاوہی اس امت کا صدیقِ اکبر اورفاروقِ اعظم
ہے،جوحق وباطل میں فیصلہ کرے گااوروہ مومنوں کے سردارہیں۔
ابوعمرلکھتے ہیں کہ اسحاق بن بشروہ آدمی ہے،جس کی حدیث پر اعتماد نہیں کیاجاسکتا،کیوں کہ وہ ضعیف اورمنکرالحدیث ہے۔