ابولیلیٰ اشعری رضی اللہ عنہ:انہیں صحبت ملی،ابوعمرعیسیٰ نے سلیمان بن محاربی سے،انہوں نے عامربن لدین اشعری سے،انہوں نے ابولیلیٰ اشعری سے،انہوں نے
حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ تم اپنے زعماکی اطاعت کرو،اورمخالفت نہ کرو، کیوں کہ ان کی اطاعت اور ان کی
نافرمانی اللہ کی نافرمانی ہے،مروان بن معاویہ نے محمدبن ابوقیس سے،انہوں نے سلیمان اورمحمدبن ابی قیس سے(محمدبن سعیدمصلوب شامی)سےاوریہی آدمی ابوعمرعیسیٰ
ہے،اوراکثراہل حدیث ان کے بارے میں تدلیس سے کام لیتے ہیں،تاکہ ان کا معاملہ چھپارہے،کیونکہ وہ ضعیف اورمتروک الحدیث ہیں اورمدارِحدیث ان پر ہے،تینوں نے ان
کا ذکرکیاہے۔