ابولیلیٰ نابغہ جعدی رضی اللہ عنہ
ابولیلیٰ نابغہ جعدی رضی اللہ عنہ شاعر تھےاوران کا نام قیس بن عبداللہ بن عمروبن عدس بن ربیعہ بن جعدہ بن کعب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ تھا،انہیں صحبت
نصیب ہوئی،انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذیل کاشعرپڑھا۔
بلغنا السماء مجدنا وجدودنا وانالنرجوافوق ذالک مظھراً
(ترجمہ)ہماری توقیراورہمارے اسلاف آسمان تک پہنچ گئے ہیں،ہمیں اب اس سے بلندتر مظہر کی خواہش ہے۔
رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اس سے تمہاراکیامقصد ہے،ان کاذکرپہلے گزر چکاہے۔
بقول ابوعمر،نابغہ جعدی دوسوسال زندہ رہے،یہی قول ہے عمربن شبہ اورابن قتیبہ کا،کہتے ہیں کہ ان کی ولادت نابغہ ذبیانی سے پہلے ہوئی،اورابن زبیرکے عہد خلافت
تک زندہ رہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیاہے۔