ابولبیبہ اشہلی رضی اللہ عنہ،بنواشہل سے تھے جوبنواوس کاذیلی قبیلہ تھا،ابوالفضل المنصور بن ابوالحسن الفقیہہ نے باسنادہ احمد بن علی سے،انہوں نے عمروالناقہ
سے،انہوں نے وکیع سے،انہوں نے حسن بن عبدالرحمٰن بن ابولبیبہ سے،انہوں نے والدسےانہوں نے داداسےروایت کی،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جو شخص
بعدازنکاح ایک درہم اداکرکے عورت کواپنے لیےحلال کرناچاہے یہ جائزہے،ان سے اس حدیث کے علاوہ اور کئی احادیث بھی مروی ہیں جن کا اسناد قوی نہیں ہے اور ان سے
ان کے بیٹے عبدالرحمٰن کے بغیراورکسی راوی نے کوئی حدیث روایت نہیں کی، تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔