ابومعاویہ بن عبداللات ازدی رضی اللہ عنہ،ان کی حدیث کے راوی،ان کی اولاد سے ہیں،ابوغالب احمدبن عباس نے ابوبکربن زیدہ سے(ح)ابوموسیٰ کا قول ہے کہ ابوعلی نے
ابونعیم سے ان دونوں نے سلیمان بن احمدسے،انہوں نے موسیٰ بن جمبہورالتینی سے،انہوں نے علی بن حرب موصلی سے،انہوں نے علی بن حسن سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن
خالد بن عثمان سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنے والدعثمان سے،انہوں نے اپنے والد محمدبن عثمان سے،انہوں نے اپنے والدعثمان بن ابومعاویہ سے،انہوں نے
اپنے والد عبداللات ازدی سے روایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،امانت کا وصف بنوازد میں اورحیاکی خوبی قریش میں پائی جاتی ہے،ابونعیم اور
ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔