ابومخارق ان کے لڑکے کانام قابوس تھا،حسن بن سفیان نے انہیں کوفی شمارکیاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمدسے،انہوں نےاحمدبن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمروبن
حمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نےجنادہ بن مفلس سے،انہوں نے ابوبکرنہشی سے،انہوں نے سماک سے،انہوں نے قابوس سے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی،کہ
ایک شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی،کہ فلاں آدمی اس کامال چھیننا چاہتاہے،اسے کیاکرناچاہیئے،فرمایا، اس کے سامنےاللہ کانام پیش کروپھربھی
بازنہ آئےتومسلمانوں سے امدادلو،اس نے گذارش کی کہ اگرمسلمان میری امدادنہ کریں تو،فرمایا،اپنے مال کے بچاؤکے لیے اس سے لڑو،اوراللہ کی راہ میں شہید
ہوجاؤ،اوراگریہ بھی نہیں کرسکتےتومال سے دست بردارہوجاؤ،ابونعیم اورابوموسیٰ نےان کاذکرکیاہے۔