ابوملیح ہذلی،حسن بن عمارہ نے حکم سے انہوں نے ابومحمدہذلی سے روایت کی کہ مغیرہ بن شعبہ نے ایک عورت کودیکھا،جس نے ایک حاملہ عورت کے بچے پر ضرب
لگائی،انہوں نے دریافت کیا،آیا کسی کوعِلم ہے،کہ کیاکیاجائے،ایک آدمی نے کہا،ہماری ایک عورت نے دوسری کوماراتھا،اوراس کے والی نے دربار رسالت میں شکایت کی
تھی،پھراس نے وہ حدیث بیان کی۔
اسماعیل بن علی وغیرہ نےباسنادہم تاابوعیسیٰ ترمذی بیان کیا،کہ ان سے محمد بن بشار نے انہوں نے محمد بن جعفرسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے یزیدالرشک سے،انہوں
نے ابوملیح سے، انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی کہ حضور نے درندوں کی کھال کواستعمال کرنے سے منع کیا،اورابوملیح نے اسی روایت کواپنے
والدسے روایت کیاہے،جسے ہم انکے والد کے ترجمے میں بیان کریں گے،اوروہ اصح ہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔