ابوملیکہ کندی،انہیں صحبت ملی،مصری شمارہوتے ہیں،انہیں بلوی کہاجاتاتھا،ان سے علی بن رباح اورثابت بن ردیقع نے روایت کی،یہ ابوبن سعید بن یونس کا قول ہے، ان سے مروی ہے کہ انہوں نے ابوراشد کوجوفلسطین میں تھے،کہا،اگر تمہیں کسی قوم یا علاقے کاوالی مقررکردیاجائے توتو اس کی ذمہ داری سے عہدہ برآہوگا،اگرتوانکی اطاعت کرے گا،توتیرا مقام جہنم ہوگا،اوراگرتو ان کی بات نہ مانے گا،جب بھی تیرامقام جہنم ہوگا،تینوں نے مختصراً ان کا ذکرکیاہے،بقول ابوعمرکندی اورقرشی دونوں میں شبہ ہے۔