ابوملیل بن ازعربن زیدبن عطاف بن صنبیعہ بن زیدبن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس انصاری،اوسی ضبعی غزوہ بدراوراحدمیں موجود تھے۔
ابوجعفرنے باسنادہ یونس سےانہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلہ شرکائے بدرازبنوضبیعہ بن زیداورابوملیل بن ازعر بن زید بن عطاف کاذکرکیاہے،ابن اسحاق کے علاوہ
اورلوگوں نے بھی انہیں شرکائے بدر میں شمارکیاہے،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔