ابومالک غفاری رضی اللہ عنہ:ابواحمدعسکری نے ان کاذکرکیاہے،اورمحمد بن ابراہیم شلاثانی سے، انہوں نے اسحاق بن ابراہیم الشہیدسے،انہوں نے ابوفضیل سے،انہوں نے
حصین سے،انہوں نے ابومالک غفاری سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حمزہ رضی اللہ عنہ کی نمازجنازہ پڑھائی،اوران کے ساتھ سات جنازے اورلائے
گئے،اوراسی طرح پڑے رہے،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کا جنازہ اکٹھاپڑھایا۔