ابومالک رضی اللہ عنہ:مصرمیں سکونت رکھ لی تھی،ان سے سنان بن سعدنے روایت کی،یزید بن ابوحبیب نے سنان بن سعدسے،انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
روایت کی کہ آپ سے مشرکین کے بچوں کے بارے میں پوچھاگیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،وہ جنت میں اہل جنت کی خدمت گذاری کریں گے،ابن مندہ اورابونعیم نے
ان کاذکرکیاہے،ابن مندہ کہتے ہیں کہ ابوسعید بن یونس نے ان سے اسی طرح روایت کی،ابونعیم کے مطابق مشہوراسناد یوں ہے،یزید از سنان ازانس بن مالک۔