ابومالک نخعی دمشقی رضی اللہ عنہ:بروایتےانہیں صحبت ملی،معاویہ بن صالح نے عبداللہ بن دینار بہرانی حمصی سے،انہوں نے ابومالک نخعی سے روایت کی،حضورصلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا،ایساآدمی جس سے اس کے والدین ناراض ہوں،ایسی عورت جو ننگے سرنمازپڑھےاورایسا امام جسے اس کے مقتدی ناپسندکریں ان میں سے کسی کی نمازبھی
قبول نہیں ہوتی،صحیح بات یہ ہے کہ انہیں صحبت نصیب نہیں ہوئی،اوران کی حدیث مرسل ہے،تینوں نے ذکرکیاہے۔