ابومراوح غفاری رضی اللہ عنہ:مدنی تھے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کے عہد میں پیداہوئے، بقولِ ابوداؤد سجستانی انہیں صحبت ملی،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان کے لیے دعائے برکت فرمائی، ابن مندہ اورابونعیم نے ان کی حدیث کی روایت عاصم سے،انہوں نے احمدبن فرج سے،انہوں نے ابن ابی مزیک سے،انہوں نے ربیعہ
سے،انہوں نے عثمان سے،انہوں نے زیدبن اسلم سے،انہوں نے ابوالمراوح یشی سے روایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ کاارشادہے،کہ ہم نے
مال کواقامتِ صلوٰۃ اورادائے زکوٰۃ کے لیے نازل فرمایا،ان دونوں نے ان کے ترجمے میں اسی طرح ذکرکیاہے،اوردونوں نے انہیں غفاری لکھاہے،لیکن متن حدیث کے
اندرانہیں یشی لکھاہے،ابوعمرنے انہیں غفاری شمارکیاہےنیزتحریرکیاہےکہ انہوں نے ابوذر اورحمزہ بن عمرواسلمی سے روایت کی ہے،وہ کبارتابعین سےتھےاوران سےعروہ
بن زبیرنےروایت کی،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔