ابومرہ بن عروہ الثقفی رضی اللہ عنہ:ہم ان کا نسب ان کے باپ کے ترجمے میں بیان کرآئے ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمیں پیداہوئے،انہیں اوران کے
والدکوصحبت نصیب ہوئی،ان کے والدکبارصحابہ میں سے تھے،ابوعمرنے اسی طرح مختصراً ان کا ذکرکیاہے،واقدی لکھتے ہیں کہ عروہ بن مسعود کے دونوں بیٹےابوملیح اور
ابوملیح آپ کی خدمت میں حاضرہوئے،اپنے والد کے قتل کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوبتایااوراسلام قبول کرلیا۔