ابومرحب رضی اللہ عنہ:ایک روایت میں ابن مرحب مذکورہے،اورایک دوسری روایت کیں مرحب آیاہےانہیں صحبت ملی،ان سے شعبی نے روایت کی۔
ابواحمدبن سکنینہ الصوفی نے باسنادہ،ابوداؤدسلیمان بن اشعث سے،انہوں نے محمد بن صباح بن سفیان سے،انہوں نے ابن ابی خالدسے،انہوں نے شعبی سے،انہوں نے ابومرحب
سے روایت کی کہ عبدالرحمٰن،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی قبرمیں اترے تھے،انہوں نے کہا،گویامیں اب بھی ان چارآدمیوں کودیکھ رہاہوں،ابن مندہ اورابونعیم نے ان
کا ذکرکیاہے،اگریہ صاحب ان دوحضرات میں شامل نہیں،جن کاہم ذکرکرآئے ہیں توپھریہ کوئی اورآدمی ہیں۔