ابومریم غسانی رضی اللہ عنہ:ابوبکربن عبداللہ بن ابومریم کے داداتھے،ان سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی،یارسول اللہ!آج
رات کومیرےگھر ایک بچّی پیداہوئی ہے،اس کانام تجویزفرمادیجیئے،فرمایا،آج رات مجھ پرسورۂ مریم اتری ہے،اس لیے اس کانام مریم رکھ دو،اس سے ان کی کنیت
ابومریم ہوگئی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک رہے۔
ابوحاتم رازی لکھتے ہیں،میں نے ابومریم کے ایک بیٹے سےان کانام پوچھا،تواس نے نذیربتایا،وہ شامی تھے،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔