ابومریم کندی رضی اللہ عنہ:ایک روایت میں ازدی ہے،شامی شمارہوتےہیں،اسماعیل بن عیاش نے صفوان بن عمروسے،انہوں نے حجربن مالک سے،انہوں نے ابومریم کندی
سے،انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،میں ایک گوہ لے کرحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،آپ نے فرمایا،یہ اوراس سےملتےجلتےحشرات الارض
گزشتہ عہدکی وہ قومیں ہیں،جنہوں نے خداکی نافرمانی کی اوراللہ نے انہیں مسخ کرکے حشرات الارض بنادیا۔
ایک روایت کے مطابق غسانی نہیں ہیں،اورایک روایت میں ہے کہ وہ غسانی ہیں،اورابن مندہ نے ابومریم سکونی کے ترجمے میں ان کا ذکرکیاہےاورلکھاہے،کہ وہ کندی
ہے،تینوں نے انکاذکرکیاہے۔