ابومریم سکوتی رضی اللہ عنہ:ان سے یہ حدیث مروی ہے،
"من ولاہ من امورالمسلمین شئیاً"،
ابن ابی عاصم نے ان کاذکرکیاہے،اورانہیں ازدی لکھاہے،اوران سے یہ حدیث روایت کی ہے،یحییٰ بن محمود نے اجازتاًباسنادہ تاابن ابی عاصم،ہشام بن عمارسے،انہوں نے
صدقہ بن خالدسے،انہوں نے یزیدبن ابومریم سے،انہوں نے قاسم بن مخمیرہ سے،انہوں نے ایک فلسطینی سے،جس کی کنیت ابومریم تھی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کوفرماتے سناکہ جس شخص کواللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پرحکومت بخشی ،اوراس نے خودکومسلمانوں کی نظروں سے اوجھل کردیا،اللہ اس سے قیامت کے دن،اس کے فقروفاقہ کی
وجہ سے پردہ کرلے گا۔
ابن مندہ نے ان کاذکرکیاہے،اورلکھاہے،کہ ان کے خیال میں ان کا تعلق بنوکندہ سے ہے،جیسا کہ ہم اگلے ترجمے میں بیان کریں گے،ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔
ابومریم سے عبادہ بن نسی،قاسم بن مخمیر،زبیربن عبداللہ اورابوالمعطل نے روایت کی کہ وہ امیرمعاویہ سے ملنے گئے،توانہوں نے کہا،اے ابومریم!تم سے مِل کرہمیں
بڑی خوشی ہوئی۔