ابومریم سلولی رضی اللہ عنہ:ان کی نسبت بنوسلولی غلط ہے،ابومریم مرہ بن صعصعہ بن بکربن معاویہ بن ہوازن کے بیٹے تھےاوران کے بھائی کانام عامرتھااوران کی ماں
کانام سلول تھا،اوردونوں بھائی ماں کے نام سے منسوب ہیں،ان کی والدہ ذہل بن شیبان کی دُخترتھیں،ابومریم بصری یاکوفی تھے،انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے
دس احادیث روایت کیں،ان کے بیٹےکانام یزیدتھااور ان کااپنانام مالک بن ربیعہ تھا،ان کا ذکرپہلے آچکاہے،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔