ابومسعود،ابوالقاسم طبرانی نے ان کاذکرکیاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے،انہوں نےمحمدبن عبداللہ سے(ح)ابوموسیٰ کہتے ہیں ہمیں حسن بن احمدنے ابونعیم سے،ان
دونوں نے سلیمان بن احمد سےانہوں نے محمدبن یعقوب بن سورۃ البغدادی سے،انہوں نے محمدبن بکارسے،انہوں نے ہیاج بن بسطام سے،انہوں نے عبادسے،انہوں نے نافع
سے،انہوں نے ابومسعود غفاری سے روایت کی، کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سنا،اوراس دن رمضان کاچاند نظرآگیاتھا، اگرلوگوں کورمضان کی
برکتوں کاعلم ہوجائے تووہ تمناکریں گے،کہ رمضان سال بھرچلتارہے۔
اس صحابی کے بارے میں اختلاف ہے،زیادہ تران سے جو کچھ مروی ہے،اس میں انہیں ابنِ مسعود
کہہ کرپکارا گیاہے،ایک روایت میں ان کانام عبداللہ آیا ہےاوراسمأ کے ذیل میں ہم ان کاذکرکرآئے ہیں،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔