ابومذکورانصاری رضی اللہ عنہ:یحییٰ بن محموداورعبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہماتامسلم بن حجاج، یعقوب الدورقی سے،انہوں نے ابنِ علیہ سے،انہوں نے ایوب
سے،انہوں نے ابوالزبیرسے، انہوں نے جابرسے روایت کی کہ ایک انصاری ابومذکور نے ایک قبطی غلام کوجودبرکاباشندہ تھا،آزاد کیا،غلام کا نام یعقوب تھا،پھرحدیث
بیان کی،اسے شعبہ نے عمروبن دینارسے،انہوں نے جابرسے، انہوں نے قبیلے کے ایک آدمی سے جس نے غلام آزادکیا،حدیث بیان کی،ابن مندہ اورابونعیم نے ان
کاذکرکیاہے۔