ابوموسیٰ الحکمی،حجاج بن قرافصہ نے عمروبن ابوسفیان سے روایت کی کہ ہم مروان بن حکم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے،کہ ابوموسیٰ حکمی وہاں آگئے،مروان نے ان سے
دریافت کیا،کیاکبھی حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تقدیرپرگفتگوہوئی،انہوں نے جواب دیا،آپ نے فرمایاتھا،جب تک یہ امت تقدیر کی تکذیب نہ کرے گی
جوکچھ اس کے پاس اس وقت ہے،اس پرقابض رہے گی، ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔