ابوموسیٰ غافقی،ان کا نام مالک بن عبادہ یامالک بن عبداللہ یا عبداللہ بن مالک تھا،مصری شمارہوئے، عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد
سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے قتیبہ سے (اورقتیبہ نے انہیں لکھا)انہوں نے لیث بن سعد سے،انہوں نے عمروبن حارث سے،انہوں نے یحییٰ بن میمون حضرمی سےروایت
کی،کہ ابوموسیٰ غافقی نے عقبہ بن عامر الجہنی کو منبرپر بیٹھے دیکھا کہ حضورِاکرم سے احادیث بیان کررہے تھے انہوں نے کہا کہ یاتو یہ شخص حافظ حدیث ہے اور یا
اپنے کوتباہ کرنے کاارادہ رکھتاہے،حضوراکرم نے ہم سے جوآخری عہد لیاتھا،وہ یہ تھا،کہ تم کتاب اللہ پر مضبوطی سے قائم رہو،جلدہی کچھ ایسے لوگ پیداہوں
گےجومجھ سے احادیث نقل کریں گے،لیکن جس نے مجھ سے کوئی ایسی بات منسوب کی،جومیں نے نہیں کہی،اسے چاہئیے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے،ابوعمر،ابونعیم
اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔