ابومعقل انصاری،ان سےابوبکربن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام نے روایت کی،اعمش نےعمارہ بن عمیراورجامع بن شدادسے،انہوں نےابوبکربن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے
ابومعقل سے روایت کی،کہ میں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی،یارسول اللہ ،ام معقل نے آپ کے ساتھ حج کرنے کی منت مانی
تھی،مگروہ ادانہ کرسکی،اب وہ کیا کرے،فرمایارمضان میں عمرہ اداکرے۔
نیزانہوں نے گزارش کی،میرے پاس ایک اُونٹ ہے،جسے میں نے اللہ کے نام پر روک رکھاہے،کیا وہ اس پرسوارہوکرحج کے لئے جاسکتی ہے،آپ نے اجازت دے دی۔
اورشریک نے ابواسحاق سے انہوں نے اسودسے،انہوں نے ابومعقل سے روایت کی اوریہ حدیث ام معقل سے بھی مروی ہے،جسے ہم ان کے ترجمے میں بیان کریں گے،نیزاس حدیث
کوابوموسیٰ نے بھی بیان کیاہے۔
امام ابوالقاسم اسماعیل بن محمدبن فضل نےمحمدبن ابونصرحمیدی سے،انہوں نے اسماعیل بن سعیدالحبال سے،انہوں نے ابوالحسین علی بن احمدبن عمرالکنانی سے،انہوں نے
محمدبن عبداللہ بن زکریا نیشاپوری سے،انہوں نے احمدبن شعیب سے،انہوں نے محمدبن یحییٰ بن محمد بن کثیرالحرانی سے،انہوں نے عمروبن حفص بن غیاث سے،انہوں نے
اپنے والد سے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے عمارہ اورجامع بن شداد سے،انہوں نے ابوبکربن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابومعقل سے روایت کی،اورمذکورہ بالاحدیث بیان
کی،تینوں نے اورابوموسیٰ نے بیان کیاہے،اور ابن مندہ نے اس حدیث کوترجمے کے شروع میں بیان کیاہے،لیکن اس کے استدراک کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،ابوموسیٰ نے اس
حدیث کومحمدبن عبیداللہ بن زکریانیشاپوری سے بیان کیا ہے اورابومعقل کا نام ہیثم اسدی لکھاہے،ابوموسیٰ نے ابومعقل کواسدی لکھاہے،لیکن ابن مندہ نے ان کی نسبت
کا ذکرنہیں کیا۔