ابومعتب بن عمرواسلمی،محمدبن اسحاق نے اس شخص سے جس نے انہیں عطابن ابومروان سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نے ابومعتب بن عمروسے روایت کی کہ جب حضورِاکرم
خیبر پہنچے،آپ نے صحابہ سے جن میں مَیں بھی موجود تھا،فرمایا،آؤ،یہاں کھڑے ہوکرآسمانوں اورزمینوں ،شیطانوں اورآندھیوں کے خداسے دعاکریں کہ وہ اس قصبت
اوراس کے باشندوں کو خیروعافیت سے رکھےاورشراوربربادی سے محفوظ رکھےتینوں نے ان کے ذکرکیاہے۔
ابوعمرنے اس نام کےلکھنے میں احتیاط سے کام لیاہے،انہوں نے ابومعتب،عین اوربأ سےلکھاہے، جب کہ اورلوگوں نے ابومغیث،غین اورثأ سےلکھاہے،امیرابونصرنے
ابومُعتب لکھاہے،بقولِ طبری،یہ ابومروان معتب بن عمرواسلمی ہیں،واقدی نے ان کی کنیت ابومُعَتِّب درج کی ہے، تینوں نے ذکرکیاہے۔