ابومغیث،محمد بن عثمان بن ابوشیبہ نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہےابوموسیٰ نے کتابتہً ابوعلی سے، انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے محمد بن احمدبن حسن سے،انہوں نے
محمد بن عثمان بن ابوشیبہ سے،انہوں نے جنادہ بن مغلس سے،انہوں نے یحییٰ بن علارازی سے،انہوں نے معمربن راشد سے، انہوں نے عثمان بن واقدسے،انہوں نے مغیث
الجہنی سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایانیکی سےعمربڑھتی ہے،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔