ابومحمدالبدری الشامی،ابواحمدعبدالوہاب بن ابومنصورامین نے باسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نے قعبی سے،انہوں نے مالک سے،انہوں نے یحییٰ بن سعیدانصاری سے،انہوں نے
محمد بن یحییٰ بن حبان سے،انہوں نے عبداللہ بن محیریرسےروایت کی،کہ ایک شامی کی کنیت ابومحمدتھی،اورجنہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت ملی،انہوں
نے کہاکہ آپ نے وترکوواجب قراردیا،مذحجی کہتے ہیں کہ میں نے عبادہ بن صامت سے ذکرکیا،توانہوں نے کہا،کہ وُہ جُھوٹ کہتاہے۔
ایک روایت میں ان کا نام مسعود بن اوس بن زیدبن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجارانصاری نجاری مذکورہے،بدوی تھے،مگر ابنِ اسحٰق نے انہیں بدری نہیں لکھا،شامی
تھےاورداریامیں رہتے تھے، تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔