ابومسلم اشعری،ان سے عبدالرحمٰن بن غنم نے،انہوں نے رسولِ اکرم سےروایت کی،آپ نے فرمایا،جلدہی ایک ایسی قوم پیداہوگی جوشراب کانام بدل کراسے حلال قراردے لے
گی،چنانچہ سازہائے لہوولعب ان کے سروں پرتوڑے جائیں گے،زمین پھٹ جائے گی،اوروہ لوگ مسخ ہوکرسور اوربندربن جائیں گے،اسی طریقہ سے ابومسلم سے روایت کی ہے،لیکن
یہ غلط ہے،اور ابو مالک اشعری سے بھی روایت کی ہے،ابومالک یاابوعامر سے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔