ابومسلم مرادی،انہیں صحبت نصیب ہوئی،عمروبن عاص کے محکمہ پولیس میں تھے،بقول ابوسعیدبن یونس ،ان سےعمروبن یزیدخولانی نےجوثابت کے بھائی تھے روایت کی،عیاش بن
عباس نےعمرو بن یزید خولانی سے،انہوں نے ابومسلم سےجوحضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں،روایت کی، کہ ایک شخص نے حضورِاکرم کی خدمت میں گزارش کی
یارسول اللہ! مجھے کوئی ایساعمل بتائیے،کہ میں جنّت میں پہنچ جاؤں،دریافت فرمایا،اگرتمہاری والدہ زندہ ہے ،تو اس کی خدمت کر،تاکہ اس کے قریب ہوجائے،اس نے
کہا،یارسول اللہ!میری والدہ زندہ نہیں،فرمایا،پھرفقراء کوکھانا کھلا، اورلوگوں سے نرم گفتگوکر،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔